ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کا ڈی آئی جی پولیس میرپور ریجن، کمشنر ان لینڈ ریونیو میرپور، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر لیپہ کے خلاف کارروائی کا آغاز

مظفرآباد (آئی اے اعوان) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیوں کی ،آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے ڈی آئی جی پولیس میرپور ریجن، کمشنر ان لینڈ ریونیو میرپور، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر لیپہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ۔آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی میرپورریجن کمشنر ان لینڈ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر لیپہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے روبرو طلب کر لیا جبکہ 4 اساتذہ اور ایک AEOکے خلاف سیکرٹری تعلیم کو معطلی کی کارروائی کر کے الیکشن کمیشن کو رپورٹ ارسال کر نے کی ہدایت کی ہے۔

آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپور ریجن کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلہ میں الیکشن شیڈول 14اکتوبر2022کو جاری کرتے ہوئے آزادجموں وکشمیر کے تمام ملازمین کے تقرر و تبادلہ جات پر پابندی عائد کی تھی تاہم ناگزیر صورت حال میں الیکشن کمیشن کی رضامندی حاصل کی جائے گی لیکن آپ نے مسٹر ذوہیب اصغر سب انسپکٹر، عمر رشید سب انسپکٹر ضلع میرپور کو کوٹلی جبکہ مسٹر مہتاب اسلم س انسپکٹر ضلع کوٹلی کو تبدیل کرتے ہوئے مسٹر عمر رشید کی جگہ میرپور تعینات کرکے الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔ متذکرہ حکم کو الیکشن کمیشن نے تاریخ اجراء سے منسوخ کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے DIGمیرپور ریجن کو ہدایت کی ہے کہ 15نومبر2022کو بوقت 12:30بجے دن اراکین الیکشن کمیشن کے روبرو وضاحت پیش کریں،عدم حاضری کی صورت میں یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے سیکرٹری تعلیم کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ راولاکوٹ سے امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی برائے ڈسٹرکٹ کونسل یونین کونسل جنڈالہ سردار قمر ریاض کی جانب سے مورخہ07نومبر2022کے روزنامہ ”ناگزیر مظفرآباد“ میں خبر شائع ہوئی ہے کہ اے ای او نسیم شائق، گورنمنٹ کے سکولز کے سرکاری مدرس اسد اللہ، یخیٰ چغتائی، ایاز ارشاد، ماسٹر حمید و دیگر حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، حلقے میں سردار احمد صغیر کی ایماء پر ہونے والے سرکاری مشینری کی مداخلت کو روک کر صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے۔ متذکرہ امیداوار نے ان اساتذہ و سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کے لیے تحریک کی ہے۔ آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق جاری کر رکھا ہے۔ جس کے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم کسی امیدوار کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا۔ مذکورہ ملازمین حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم چلا کر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، لہذا ان ملازمین کو فوری طور پر ملازمت سے معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو مطلع کیے جانے کے علاوہ ان کے خلاف اندر ایک ہفتہ انکوائری مکمل کرتے ہوئے انکوائری رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسائل کی جائے۔ آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر لیپہ ارشاد مغل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ۔ آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق جاری کر رکھا ہے۔ جس کے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم کسی امیدوار کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا۔ اس طرح آ پ اور آپ کے بھائی انتخابی مہم چلا کر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو ئے ہیں۔ قبل ازیں بھی آپ کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے کہ آپ نے ایک امید وار کے ہمراہ رہ کر ان کے کاغذات نامزدگی داخل کروائے ہیں جس نسبت آپ کے خلاف کارروائی رواں ہے۔ لہذا مورخہ14نومبر2022بوقت 11:30بجے دن الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہو کر اپنے اس طرز عمل کی وضاحت کریں کہ کیوں نہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی پاداش میں آپ کے خلاف کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جاکر آپ کو سزائے قانونی سے نوازا جائے۔ تاریخ مقررہ پر آپ کی طرف سے جواب موصول نہ ہونے کی صورت میں باور کیا جائے گا کہ آپ کے پاس اس طرز عمل /فعل کا کوئی جواب نہ ہے اور آپ کے خلاف کارروائی یکطرفہ عمل میں لائی جائے گی۔ آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نیکمشنر ان لینڈ ریونیو میرپورکو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلہ میں الیکشن شیڈول 14 اکتوبر 2022کو جاری کرتے ہوئے آزادجموں وکشمیر کے تمام ملازمین کے تقرر و تبادلہ جات پر پابندی عائد کی تھی تاہم ناگزیر صورت حال میں الیکشن کمیشن کی رضا مندی حاصل کی جائے گی لیکن آپ نے 02نومبر2022 مسٹر ذیشان خورشید کے حق میں Relleving Orderجاری کرتے ہوئے ملازم کو مورخہ02نومبر2022سے فارغ کرنے ہوئے ان لینڈ ریونیو سرکل 16-چکسواری حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے۔ اس طرح آپ نے الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متذکرہ حکم فراغت نامہ جاری کیا ہے۔ لہذا متذکرہ حکم فراغت نامہ الیکشن کمیشن نے تاریخ اجراء سے منسوخ کیے جانے کی منظوری صادر فرمائی ہے۔ حکم منسوخ تصور ہوگا۔ نیز آپ کی جانب سے کیا گیا عمل آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی صریحاًخلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ لہذا 15نومبر2022بوقت01:00بجے دن اراکین الیکشن کمیشن کے روبرو وضاحت پیش کریں کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی خلاف ورزی کی پاداش میں کیوں نہ آپ کے خلاف کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے۔ آپ کی عدم حاضری کی صورت میں کارروائی یکطرفہ عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close