آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ منصور کی میرٹ اور استحقاق کے بجائے ٹاس کے ذریعے ٹکٹ جاری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مظفر آباد(آئی اے اعوان)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ منصور کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو میرٹ اور استحقاق کے بجائے ٹاس کے ذریعے ٹکٹ جاری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آزادکشمیر کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل راجہ منصورنے آزادکشمیر میں 27 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انصاف اور میرٹ پر ٹکٹ جاری کرنے کے بجائے امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ٹاس کے ذریعے کیا پی ٹی آئی کے سیکرٹری راجہ منصور کی جانب سے ٹاس کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ویڈیو میں پی ٹی آئی آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل امیدواروں سے کہہ رہے ہیں کہ جو ٹاس جیتے گا ٹک اسی کو ملے گا اور جو ہارے گا وہ اللہ اور قرآن کے نزدیک دوسرے کی سپورٹ کرے گا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close