اسلام آباد (پی آئی ڈی ) آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے تاریخی فتح حاصل کر کے خودداری، غیرت اور حمیت کے علم کو بلند کر دیا ہے۔ عمران خان نے کرپٹ مافیا کو شکست دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اس قوم کے متفقہ لیڈر ہیں عمران خان کا پیغام اب پوری قوم میں سرایت کر چکا ہے قوم ان کی ایک کال کا انتظار کر رہی ہے عمران خان جب بھی انہیں پکاریں گے وہ ان کی آواز پر لبیک کہیں گے ۔
وہ جب بھی کال دیں گے کشمیری عوام بھی ان کی کال پر لبیک کہیں گے ۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اپنے خصوصی بیان میں کیا۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں متحدہ اپوزیشن کی شکست فاش نے کرپٹ مافیا کی چیخیں نکال دی ہیں،عوام عمران خان کے پیغام کو سمجھ چکی ہے اور اس میں شعور بیدار ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت وقت جس صورتحال کا شکار ہے اس کا تقاضہ ہے کہ فوری طور پر عام انتخابات کا اعلان کر دیا جائے عمران خان کو ایک سازش کے ذریعے اقتدار سے بے دخل کیا گیا قوم اس سازش کو جان چکی ہے ، عوام عمران خان کے ساتھ ہے ،ضمنئ انتخابات میں عمران خان کی واضح برتری عوامی ریفرنڈم ہے جسے سمجھنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں اس ملک کو حقیقی معنوں میں میں ایک ایسی حکومت دی جو عوام کے دکھوں کا مداوا کر رہی تھی صحت کے میدان میں صحت کارڈ اتنا بڑا تحفہ ہے جس سے اس ملک کے کروڑوں عوام کو فائدہ پہنچا جو پیسے خرچ نہیں کر سکتے تھے انہیں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی ہیں ، اس کے علاوہ کہیں سے عوام دوست اقدامات تھے جو عمران خان نے نے کیے اور جن سے اس قوم کو بہت فائدہ ہوا،حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ عام انتخابات کا اعلان کیا جائے جس کا عمران خان مطالبہ کر رہے ہیں اور اس کرپٹ مافیا کو گھر کی راہ دکھائی جائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں