پریس فاونڈیشن کی رکنیت کے لیے تحریری امتحان 29 اکتوبر کو میرپور اور مظفرآباد میں منعقد ہوں گے

مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیئرمین پریس فاونڈیشن کی ہدایت پر فاونڈیشن کی رکنیت کے لیے تحریری امتحان 29 اکتوبر 2022 بروز ہفتہ میرپور اور مظفرآبا د میں منعقد ہوں گے۔ میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے امیدوار میرپور میں امتحانی سینٹر جبکہ دیگر جملہ امیدوار مظفرآباد امتحانی سینٹر میں شامل ہو سکیں گے۔ رکنیت حاصل کرنے کے لیے موصولہ درخواستوں جو کہ قواعد کے مطابق تعلیمی قابلیت بی اے، عمر 45 سال، تجربہ 3 سال کے حامل امیدواروں کی سکروٹنی کرتے ہوئے فہرستیں مرتب کر کے متعلقہ ضلعی افسران اطلاعات کو دفاتر میں آویزاں کر نے کے لیے ارسال کر دی گئی ہیں۔

امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی اپنی فائلوں میں جو کوائف کم ہیں بہر صورت مکمل کریں اور اپنا شائع / نشر ہونے والا مواد بطور ثبوت شامل کریں۔ علاوہ ازیں آزادجموں وکشمیر پریس فاونڈیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے سافٹ وئیر مکمل ہو چکا ہے۔ تمام ممبران پریس فاونڈیشن کا ریکارڈ کمپیوٹر ائزڈ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ تمام ممبران پریس فاونڈیشن کی توجہ ایک سرکلر کے ذریعے اس جانب دلائی گئی ہے کہ وہ اس امر کی تصدیق فراہم کریں کہ کس ادارہ اخبار سے منسلک ہیں۔ ادارہ، اخبار کی جانب سے جاری کردہ تصدیق برائے سال 2022 اور متعلقہ اخبار میں عرصہ 6 ماہ کی شائع شدہ خبریں اور دیگر مواد 30 اکتوبر 2022 تک پریس فاونڈیشن کو بہر صورت فراہم کرے تاکہ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا کام مکمل ہو سکے اور آئندہ سال کے لیے ایکریڈیشن کارڈ کی تجدید کا عمل متذکرہ بالا ریکارڈ و شرائط کے تابع ہو گا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close