پلندری، امریکی سفیر کی آزاد کشمیر دھرتی پر آنے سے ہندوستانی میڈیا تلملا اٹھا ہے، وزیر اعظم تنویر الیاس کا جلسے سے خطاب

پلندری (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ایمبیسیڈر کا آزادکشمیر کی دھرتی پر آنے سے ہندوستانی میڈیا تلملا اٹھا ہے. ڈونلڈ بلوم نے ہمارے خطہ کو آزاد کشمیر کہ کر پکارنا ہندوستان کو ہضم نہیں ہو رہا. لائن آف کنٹرول کے اس پار ہم اپنے بہن بھائیوں کو پیغام دیتے ہیں کہ ہم آپ کی آزادی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود اور خطہ کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں ہے۔سدھنوتی کے غیور عوام شہداء اور غازیوں کے وارث ہیں۔سردار محمد حسین ایڈووکیٹ اسمبلی میں سب سے سینئر سیاست دان ہیں وہ اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ محمد حسین ہم میں موجود ہیں وہ ایک علمی شخصیت ہیں. سردار صاحب سبز علی خان اور ملی خان کے وارثوں کی قیادت کا حق ادا کر رہے ہیں. بلوچ سے سردار فہیم اختر ربانی نے لوگوں کے مسائل حل کرنے کا حق ادا کیا ہے. وزیر اعظم نے پلندری میں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام، نیشنل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ،، پلندری میں زچہ بچہ سنٹر کے قیام کی منظوری دی جبکہ وزیر اعظم نے میونسپل کمیٹی کو کارپوریشن کا درجہ دینے، اربن ڈویلپمنٹ، چھ چھن کو نیابت کا درجہ دینے،پوسٹ گریجویٹ کالج میں 6 نئے ڈیپارٹمنٹ کا اعلان، صحافیوں کے لیے پریس کلب کی عمارت،ڈسٹرکٹ ہسپتال میں نئی آسامیاں،گوراہ میں آٹا ڈپو کا قیام، منگ میں ریسکیو 22 11 اور سب جج عدالت منگ کا قیام، ہیچری کو سرکاری تحویل میں لینے، سدھنوتی میں پانی کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا.۔ کوٹ کوٹلی نکر میں پارک اور 6 کلومیٹر ء پختہ سڑکوں کا اعلان جبکہ اور سردار محمد حسین ایڈووکیٹ کو طے شدہ گرانٹ کے علاوہ مالی سال میں 4 کروڑ روپے زیادہ دینے کا بھی اعلان کیا جبکہ وزیر اعظم نے کہاکہ آزادپتن پل کو باب رحمت العالمین کا نام دیا جاتا ہے. آزاد پتن جھیل پر واٹر سپورٹس کے لیے کام جاری ہے.

وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اسمبلی اجلاس واقعہ پر ہم نے مصلحت کا مظاہرہ کیا ہے. ایوان کا تقدس ضروری ہے. پونچھ کے اکابرین پر ہمیں زیادہ مان ہے. ایوان سے لوگوں کو آس رہتی ہے. تمام اراکین اسمبلی ہمارے لیے قابل احترام ہیں.جلسہ کی صدارت مشیر بہبود آبادی سردار محمد حسین ایڈووکیٹ نے کی. سردار محمد حسین خان نے خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا پلندری تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا. انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم تنویر الیاس خان ویژنری لیڈر ہیں جن کی قیادت میں ترقی کا سفر طے کریں گے. تمام لوگ اپس میں اتحاد و اتفاق رکھیں. سدھنوتی والے تعصبات سے پاک ہیں بہتر وہ شخص ہے جو تقویٰ و پرہیز گار ہے. ہم افہام تفہیم کے ساتھ کام کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کے لئے کام کرنا ہوگا. اسمبلی میں ہونے والے واقعہ کو ختم کرنا ہو گا. نئی نسل کو بہتر پیغام دینا ہو گا. سردار محمد حسین خان نے لوگوں کی تائید سے معاملہ کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔وزیر قانون، انصاف، پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی ایڈوکیٹ نے نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لیے کسی چیز پر کمپرومائز نہیں کریں گے. وزیراعظم کا فوکس ہیلتھ سیکٹر، سیاحت سمیت دیگر شعبوں پر ہے جس سے ایک نیا انقلاب برپا ہو گا. انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں ہمیشہ میرٹ کی بات کی. ہماری یوتھ کے حقوق پر کمپرومائز نہیں کریں گے. انہوں نے کہا کہ تحریک استحقاق آئین و قانون کے مطابق ہی ہو سکتی ہے. پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اسمبلی اجلاس میں ہونے والے واقعہ پر گالم گلوچ نہ کریں. وزیراعظم نے بڑے پن کا مظاہرہ کہا اور اسمبلی میں بہت بہتر طریقے سے معاملہ حل کرنے کی کوشش کی ہے. وزیر حکومت علی شان سونی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی تعمیری سوچ کی وجہ سے آزاد کشمیر میں لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مدد مل رہی ہے. وزیر اعظم کی قیادت میں پوری پی ٹی آئی کی ٹیم تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں ہیں ہمارا دور ایک مثالی دور کہلائے گا. اپوزیشن کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا ہماری حکومت پورے 4 سال پورے کر کے کارکردگی کی بنا پر اگلی حکومت بھی بناے گی. سردار محمد حسین ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں جو اپنے حلقہ کے لوگوں کے لیے دن رات کام کررہے ہیں جن سے ہم بھی متاثر ہیں. مشیر صدراتی امور سردار امتیاز خان نے کہا کہ سدھنوتی والوں نے دونوں سیٹیں پی ٹی آئی کو دی ہیں جس پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں. آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت عمران خان، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں متحد و منظم ہے اور اپنی مدت پوری کر کے یہاں ترقی کے نئے سفر کا آغاز کر ے گی. چوہدری مقبول گجر نے کہا کہ سدھنوتی بہادر اور غیور لوگوں کی سرزمین ہے. سردار محمد حسین ایڈووکیٹ بہت اچھے انداز میں اپنے لوگوں کی اسمبلی میں نمائندگی کر رہے ہیں. مشیر بہبود آبادی سردار محمد حسین خان اپنے لوگوں کے حقوق کے لیے حکومت پر زور دے کر ترقیاتی منصوبہ جات منظور کرواتے ہیں. وہ اپنے حلقہ انتخاب کی تقدیر بدلنے کے لیے کوشاں ہیں. جلسہ سے ممبر کشمیر کونسل سردار عبد الرزاق خان سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا. قبل ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر کا پلندری آمد پر فقیدالمثال استقبال کیا گیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close