چوہدری لطیف اکبر کے خلاف نازیبا الفاظ، سردار تنویر الیاس کے معزرت سے انکار پر پی پی کارکنوں کا احتجاج، پتلا نذر آتش کر دیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نےقائد چوہدری لطیف اکبر سے معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔ ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی
مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر بھر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع کر دیئے۔ مظفرآباد میں سردار تنویر الیاس کا پتلا نذر آتش کیا
۔
آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے آزادی چوک میں احتجاج مظاہرہ کیا آزاد کشمیر کی سیاسی فضا کشیدہ ہوگئی

وزیراعظم سردار تنویر کو 29 ستمبر تک معافی نہ مانگی تو عمران خان کو مظفرآباد میں جلسہ نہیں کرنے دیں گے پیپلزپارٹی کے کارکنوں نےوزیر اعظم کو چوہدری لطیف سے 29 ستمبر تک معافی مانگنے کیلئے ایک اور ڈید لائن دے دی آزادی چوک مظفرآباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے وزیراعظم سردار الیاس کا پتلا نذر آتش کیا مظاہرین نے وزیراعظم کے خلاف شدید نعرے بازی کی

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سردار تنویر الیاس نے قائد حزبِ اختلاف چوہدری لیف اکبر کے خلاف جو نازیبا الفاظ وزیراعظم فوری طور پر معافی مانگیں بصورت ديگر تمام تر حالات کی ذمہ داری وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس پر ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close