دلفریب وادی میں جاری کوٹلہ ٹورازم گالہ کا دوسرا روز، کہوڑی واٹر پارک میں بچوں نے ہلہ گلہ کر کے میلہ لوٹ لیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر اور خیبر پختونخواہ کے سنگم پر واقع قدرتی حسن سے مالا مال دلفریب وادی کوٹلہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے جاری کوٹلہ ٹورازم گالہ کے دوسرے روز بھی علاقہ مکینوں اور سیاحوں کی تفریحی کامرکز بنارہا ۔

دریائے نیلم کے کنارے کہوڑی واٹر پارک میں بچوں نے رنگا رنگ تقریبات میں بھرپور شرکت کرکے میلہ لوٹ لیا

آزاد کشمیر حکومت،حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف اور پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے جاری کوٹلہ ٹورازم گالہ کے دوسرے روز بچوں نےکہوڑی واٹر پارک میں خوب ہلہ گلہ اور موج مستیاں کیں۔ بچوں نے کراٹے کی مختلف کرتب دکھا جہاں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا وہیں دیکھنے والوں کو بھی محظوظ کیا ۔

منتظمین کی جانب سے کہوڑی واٹر پارک میں بچوں کی تفریح کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا ۔سیاحوں اور علاقہ مکینوں نے کوٹلہ ٹورازم گالہ کے انعقاد کو وادی کوٹلہ میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے انقلابی پیش رفت قرار دیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں