آزادکشمیر وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کا دورہ دربار سائیں سہیلی سرکار، حاضری دی اورمزار کی عالیشان تعمیر کی ہدایات دیں

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا دورہ دربار سائیں سہیلی سرکار، زیر تعمیر مزار پر حاضری دی اورمزار کی عمارت کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔وزیراعظم نے مزارکی جدید طرز پر عالی شان تعمیر کی ہدایات دیں، اس موقع پرمحکمہ اوقاف اور سی ڈی او کے اعلیٰ آفیسران نے وزیرا عظم کو زیر تعمیر مزار کے ماسٹر پلان کے حوالہ سے بریفنگ دی اور نئی عمارت کی خصوصیات اور پلان کے حوالہ سے بھی بتایا۔وزیر اعظم نے کہا کہ عظیم صوفی بزرگ سائیں سخی سہیلی سرکار کا مزار مذہبی آرکیٹکٹ کا شاہکار بنے گا جو پورے آزادکشمیر کے دیگر مزارات کے لیے مثال ہو گا۔

جبکہ مستقبل میں آزادکشمیر میں موجود اولیاء اللہ کے دیگر مزارات کو بھی شایان و شان انداز میں تعمیر کیا جائے گا۔ قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت سی ڈی او کا اجلاس وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہو ا جس میں سی ڈی او کی آفیسران کی جانب سے وزیرا عظم کو دربار سائیں سہیلی سرکار کی جملہ جزیات کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے متعلقہ ذمہ داران کو دربار کے احاطہ میں موجود مسجد کی کشادگی کا حکم دیا،مدرسہ کی بہتر تعمیر اور مزار کے ساتھ موجودقدرتی پانی کے ذخیرہ کو محفو ظ بنا نے کی بھی ہدایت کی

۔وزیرا عظم نے مزار کے احاطہ میں مدفون صاحب مزار کے مریدین کی قبروں کو بھی محفوظ کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعظم نے مزار پر دعا کی اور صدقہ بھی دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں