آزاد کشمیر حکومت کا گریڈ 19 کے افسر کو ایڈیشنل چیف سکرٹری ترقیات قبول کرنے سے انکار، وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے وفاقی حکومت کو تحفظات سے آگاہ کر دیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) حکومت پاکستان کا آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ ایک اور بھونڈا مذاق ، مینیجمنٹ گروپ کے گریڈ 19 کے افسر مظفر خان کو آزاد کشمیر میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ کے گریڈ 21 کے عہدے پر تعینات کر دیا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے مظفرخان کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ کی حیثیت سے قبول کرنے سے انکار کردیا وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے وفاقی حکومت کی جانب سے گریڈ 19 کا جونیئر لینٹ آفیسرکو گریڈ 21 کی آسامی پر تعینات کرنے سے کے خلاف شدید ردعمل ظاہر کیا ہے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے سینئر موسٹ افسروں پر جونیئر آفیسر کو تعینات کیا گیا ہمارے آفیسران سینئر ہیں وفاقی حکومت کو آزاد کشمیر حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی تعیناتی سے متعلق نہ تو کوئی پینل بھیجا ہے اورنہ ہی ہم سے رضا مندی لی گئی ہے ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے چیف سیکرٹری کے ذریعے اپنے تحفظات سے وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا ہے حکومت پاکستان اس سے قبل بھی گریڈ 20 کے افسروں کو چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدوں پر تعینات کرکے آزاد کشمیر کے گریڈ 21 کے پانچ سنیئر ترین آفیسران کو جونئیر آفیسران کے ماتحت کام کرنے پر مجبور کرچکی یے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں