تیندوا بے قصور نکلا، وادی نیلم کے گاؤں پالڑی کے بھائیوں کی موت بھارتی فوج کے پھینکے گئے کلسٹر بم کے پھٹنے سے ہوئی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) تیندوا بے قصور نکلا،آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے گاؤں پالڑی کے رہائشی دو حقیقی بھائیوں کی دردناک موت تیندوے کے حملے سے نہیں بلکہ بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن کے قریب آبادی میں پھینکے گئے کلسٹر بم کے پھٹنے سے ہوئی،ڈاکٹروں نے ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں دونوں بھائیوں کی موت کی اصل وجہ بیان کردی ۔وادی نیلم میں کنٹرول لائن کے قریب پالڑی گاوں کے رہائشی دوحقیقی بھائیوں قدیر اور امجدکی موت کا ذمہ دار تیندوا نہیں بلکہ بھارتی فوج کی طرف سے آبادی میں پھینکے گئے کلسٹر بم کے پھٹنے کے باعث ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال آٹھمقام کے ڈاکٹروں نے اپنی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضح ہو کر دیا علاقہ مکینوں نے گزشتہ روز قدیر اور امجد کی موت کی وجہ تندوے کے حملے کو قرار دیکر محکمہ وائلڈ لائف کے خلاف لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاجی شروع کردیا تھا دونوں بھائیوں کے پوسٹمارٹم کے نتیجہ میں حقائق سامنے آتے ہی علاقہ مکینوں نے احتجاج ختم کردیا ۔جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیئے گئے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close