آزاد کشمیر کابینہ نے 300 تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کرنے ، 330 فرسٹ ایڈپوسٹیں قائم کرنے کی منظوری دے دی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد جموں وکشمیر کابینہ نے عوام کو انکی دہلیز پر تعلیم اور بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے 300 تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کرنے اور 330 فرسٹ ایڈپوسٹیں قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت منعقدہ آزاد کشمیر کابینہ کے اجلاس میں مفاد عامہ کے حوالہ سے تاریخی فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کے تمام انتخابی حلقہ جات میں کل 300 سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جبکہ عوامی ضرورت کے پیش نظر 330 فرسٹ ایڈ پوسٹیں، 66 بی ایچ یوز، ٹی ایچ کیو کھوئی رٹہ، ڈاکٹرز کی تنخواہوں اور الاونئسز میں اضافہ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں ہارڈ ایریا الاوئنس، میڈیکل یونیورسٹی، کوٹلی اور باغ میں 02 ڈینٹل کالجز کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ڈی ایچ کیو باغ اور آر ایچ سی بلوچ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں 4 تحصیل ہیڈ کوارٹرز کے قیام اور ڈوڈیال میں کارڈیک یونٹ کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے جائزہ لیا گیا اورفیصلہ کیا گیا کہ الیکشن ڈویژن وائز کروانے کے بجائے یکبارگی پورے آزاد کشمیر میں کروانے کے حوالے سے سپریم کورٹ سے رہنمائی لی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close