وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا سیاحتی مقام لوہار گلی کا دورہ، سی ڈی اوایک ماہ کے اندر ریسٹ ہاؤس کا ڈیزائن تیار کرے، حکم جاری

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر حکومت نے دارالحکومت مظفرآباد میں سیاحت کے فروغ کیلئے اہم فیصلے کیے ہیں ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ممبران کابینہ اور گورننگ باڈی کے ہمراہ دارالحکومت کے خوبصورت سیاحتی مقام لوہار گلی کا دورہ کیا ۔لوہار گلی میں قائم محکمہ سیاحت کے ریسٹ ہاؤس کی ری ڈیزائننگ اور تعمیر نو کو جدید اور ترجیحی بنیادوں پر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ سی ڈی اوایک ماہ کے اندر ریسٹ ہاؤس کا ڈیزائن تیار کرے۔

نلوچھی پل تا پترینڈ ہائیڈرل پاور پروجیکٹ کے درمیان دریاء کے علاقہ میں وائلڈ لائف سنچری قائم کی جائے۔ تھوری پارک کے دونوں اطراف ٹوریسٹ ایریا تعمیر کیا جائے۔اور دریا میں واٹر سپورٹس کی سرگرمیوں کاآغاز کیا جائے گا۔ پترینڈ ہائیڈرل پاور پروجیکٹ سے نوسیری تک ایک کلومیٹر نئی روڈ تعمیر کر کے اسے سراڑ روٹ سے ملایا جائے گا۔ اس روٹ کا پی سی ون تیار کر کے محکمہ شاہرات رپورٹ دے۔ وزیر اعظم نے مذکورہ احکامات پر عملدرآمد کے حوالہ سے کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان کو یہ ہدایت کی کہ وہ تمام امور کی نگرانی کرتے ہوئے 1ماہ بعد وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو رپورٹ کریں۔۔۔۔

close