آزاد کشمیر، محکمہ اطلاعات کا حکومت کی تشہیری مہم میں اہم کردار ہے، معاون خصوصی برائے اطلاعات چوہدری رفیق نیر کا اطلاعات کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، ماحولیات و سمال انڈسٹریز چودھری محمد رفیق نیر نے کہا ہے کہ تشہیر کے جدید ذرائع کو استعما ل میں لا کر ایک طرف تعمیری اور ترقیاتی اقدامات کو اجاگر کیا جا سکتا ہے جبکہ دوسری جانب عوام بھی ان سے بہتر طور پر استفادہ کر سکتے ہیں۔ اضلاع اور مرکز کے دفاتر کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دے کر ڈویژن،اضلاع اور تحصیل کی سطح پر ہونے والے کاموں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

محکمہ اطلاعات کا حکومت کی تشہیری مہم میں اہم کردار ہے۔ حکومت کی تین نکاتی حکمت عملی مسئلہ کشمیر، تعمیر وترقی اور گڈ گورننس سے منسلک اقدامات کو عوام تک پہنچانے کیلیے محکمہ اطلاعات اپنے کام میں تسلسل کو برقرار رکھے۔ معاون خصوصی اطلاعات،ماحولیات و سمال انڈسٹریز نے ان خیالات کا اظہار پی آئی ڈی کمپلیکس مظفرآباد میں آفیسران اطلاعات کے اعلی سطح کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی مدحت شہزاد اور ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ اطلاعات کے جملہ آفیسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ محکمہ کے جملہ آفیسران نے معاون خصوصی، سیکرٹری اور ڈی جی اطلاعات کو اپنی کارکردگی باالخصوص موجودہ حکومت آزادکشمیر کے 100 ایام کی کارکردگی کے حوالہ سے بریف کیا۔

ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹر پونچھ سعداللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر رابطہ دفتر راولپنڈی عندلیب ساحر بٹ، معاون ناظم خواجہ عمران الحق، انفارمیشن آفیسران نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ مقصود احمد، راجہ محمد سہیل خان، قراۃ العین شبیر، راجہ عبدالباسط، انفارمیشن آفیسر میرپور محمد جاوید ملک، انفارمیشن آفیسر باغ سردار پرویز خان، انفارمیشن افسر پونچھ، ناصر لطیف انفارمیشن افسر سدھنوتی، علاؤالدین منہاس، انفارمیشن افسر کوٹلی، شوکت علی ملک، انفارمیشن آفیسر بھمبر، عدنان مختار،م انفارمیشن آفیسر نیلم، محمد حنیف، معاون ناظم اشتہارات آصف نقوی، ایڈورٹائزنگ آفیسر سردار شمیم نے شرکت کی۔چوہدری محمد رفیق نیئر نے کہا کہ اطلاعات کے افسران اپنے کام میں جدت پیدا کریں کیونکہ ان کا کام باقی تمام کاموں اور خدمات سے مختلف ہے۔معاون خصوصی اطلاعات نے سیکرٹری اطلاعات اور ڈی جی اطلاعات کے کام کو سراہتے ہوے انہیں تسلسل قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سیکرٹری اطلاعات مدحت شہزاد اور ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے کہا کہ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ اپنا کام بہترین انداز میں جاری رکھے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں