بیرون ملک مقیم کشمیری سیلاب متاثرین کے لیے بڑھ چڑھ کر عطیات دیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر کی عمران خان کی ٹیلی تھون فنڈریزنگ کو کامیاب بنانے کی اپیل

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی آزادکشمیر کے عوام اور بیرون ممالک میں مقیم کشمیریوں سے بڑھ چڑھ کر سیلاب متاثرین کے لیے عطیات دینے کی اپیل ہے ۔کشمیری عوام عمران خان کی سیلاب زدگان کیلئے ٹیلی تھون فنڈ ریزنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔وزیراعظم سردار تنویر کا کہنا ہے پاکستان تاریخ کے بدترین سیلاب کی زد میں ہے،

کروڑوں بہن بھائی سیلاب کی وجہ سے متاثر ہیں،پاکستانی بہن بھائیوں نے ہمیشہ کشمیریوں کی مشکل گھڑی میں مثالی خدمت کی،جذبہ ایثار سے سرشار کشمیری سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بڑھ چڑھ کر سامنے آئیں، متاثرین کی مدد کیلئے سب کو آگے آنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جن پر دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھرپور اعتماد کرتے ہیں، عوام عمران خان کے ریلیف فنڈ میں عطیات دیں، ایک ایک پیسہ شفاف طریقے سے خرچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ متاثرین کی امداد میں آزاد کشمیر حکومت بھی حصہ ڈال رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close