اسلام آباد (آئی اے اعوان) وزیراعظم آزادکشمیر اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر سردار تنویر الیاس کی صدارت میں منعقدہ پارٹی کی گورننگ باڈی،پارلیمانی پارٹی اور ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ پی ٹی آئی کی تنظیم بھی بلدیاتی الیکشن میں اترنے کے لیے تیار ہے اور اگلے چند ہفتوں میں پارٹی اپنے امیدوارن کو ٹکٹ بھی جاری کردے گی تاکہ وہ اپنی الیکشن مہم چلائیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے دیگر سیاسی جماعتوں کی لیڈرشپ کے ساتھ بھی مشاورت کی اور ان کے تحفظات اور خدشات کا ہر ممکن ازالہ کیا گیاہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ شفاف اور آزادانہ الیکشن ہوں تاکہ کوئی بھی جماعت انہیں متنازعہ نہ بناسکے۔۔سیاست کے دروازے متوسط اور نچلے طبقے کے لیے بھی کھل جائیں گے۔ اجلاس میں پارٹی سیکرٹری جنرل نے قرارداد پیش کی،قرارداد میں کہا گیا کہ یہ اجلاس عمران خان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں،پی ٹی آئی کے خلاف جاری اقدامات کی بھرپور مزمت کرتے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اگر گرفتار کیا گیا تو پی ٹی آئی آذاد کشمیر اس پر بھر پور رد عمل دے گی۔ شرکاء اجلاس نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی۔
اجلاس میں سینئر نائب صدر چودھری ظفر انور، نائب صدر میر عتیق الرحمان، نائب صدر چودھری اظہر صادق، جنرل سیکرٹری راجہ منصور خان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری عامر نذیر، ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری مقبول احمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاضی محمد اسرائیل خان ڈپٹی سیکرٹری جنرل سکندربیگ،سیکرٹری مالیات ذوالفقار عباسی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود نے شرکت کی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں