آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق چھیننے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان سے ملاقات

اسلام آباد (آئی اے اعوان) سابق وزیراعظم پاکستان اور سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن جناب شاہد خاقان عباسی کی کشمیر ہائوس آمد، سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے درمیان اہم ملاقات ۔ 5 اگست 2019 کے ہندوستان کے غیر قانونی اقدامات کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیالات۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے انہیں پندوریں ترمیم سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس کے ذریعے آزاد کشمیر کے عوام کو دیے گیے حقوق واپس چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے جو اُن کی پاکستان میں وزارت عظمی کے دور میں کشمیریوں نے تیرویں ترمیم کے ذریعے حاصل کیے تھے۔ جناب شاہد خاقان عباسی نے ان تحفظات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو اُن کے حقوق ملنے سے پاکستان اور آزاد کشمیر کے درمیان رشتے مضبوط ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان حکومت کے ذمہ داران کو پندرویں ترمیم سے متعلق تحفظات سے آگاہ کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ ممبر اسمبلی حافظ احمد رضا قادری بھی اس موقع پر موجود تھے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں