مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 12 اگست تک کی گئی ہیں۔ تعلیمی ادارے 13 اگست کو کھلیں گے۔
آزاد کشمیر کے بعض نجی تعلیمی اداروں نے سرکار کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے دھجیاں بکھیرتے ہوئے یکم اگست سے تعلیمی ادارے کھول دیئے سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد کشمیر نے یکم اگست سے درس وتدریس کا سلسلہ شروع کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسران زنانہ اور مردانہ کو سیکرٹری تعلیم کی جانب سے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں