ہجیرہ، ملک افسر کی زندگی دکھ کی تصویر بن گئی، دو بہوؤں، 7 پوتے پوتیوں اور ایک نواسے کے جنازے ایک ساتھ اٹھائے گئے تو علاقے بھر میں کہرام مچ گیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کے ضلع پونچھ ہجیرہ کے دور افتادہ علاقہ تائی کا رہائشی غم سے نڈھال یہ بزرگ شخص ملک افسر ہے جس کے خاندان کے 10 افراد مکان کی چھت کے نیچے دب کر اللہ کو پیارے ہوگئے۔ گزشتہ روز پیش آنے والے المناک واقعہ میں ملک افسر کی دو بہو اور سات پوتے پوتیوں اور نواسے سمیت ملک افسر کے خاندان کے 10 جنازے جب اٹھائے گئے تو علاقے میں کہرام مچ گیا

سابق صدر اور سابق وزیر اعظم سردار یعقوب خان اور سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی سمیت سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد اجتماعی نماز جنازہ میں شرکت کی اپنے پیاروں کے جنازوں کو کندھا دینے سے قاصر اس بزرگ شخص کو حوصلہ دینے والے کے اپنے حوصلے یار بیٹھے اور ہر ایک کی آنکھوں سے آنسو چھلک اٹھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں