آزاد کشمیر، پندرہویں آئینی ترمیم، ٹورازم ڈیویلپمنٹ ایکٹ میں ترمیم، بجلی کے بلوں میں ٹیکس کے خلاف آزاد کشمیر بار کونسل آج ہڑتال کرے گی

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد جموں وکشمیر بار کونسل نے حکومت آزاد کشمیر پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے پندرہویں آئینی ترمیم ،ٹورازم ڈویلپمنٹ ایکٹ میں ترمیم ،بجلی کے بلوں میں ٹیکس لگانے اور لوڈشیڈنگ کے حوالے سے احتجاج کرنے والے سول سوسائٹی کے نمائندوں کی گرفتاری کے خلاف آج عدالتوں کا بائیکاٹ کرنےاور ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔سیکرٹری آزاد جموں وکشمیر بار کونسل شوکت حسین اعوان کی طرف سے جاری کیے گئے ۔

سرکلر کے مطابق آزاد جموں وکشمیر بار کونسل کے اراکین وکلاء تمام ضلعی اور تحصیل بار ایسوسی ایشنوں کے عہدیداروں اور اراکین وکلاء کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ 25 جولائی بروز سوموار پندرہویں آئینی ترمیم ٹورازم ڈویلپمنٹ ایکٹ میں ترمیم ,بجلی کے بلوں پر ٹیکس کی وصولی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے سے متعلق ہڑتال کرنے والے سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بلا جواز گرفتاری کے خلاف آزاد جموں وکشمیر بارکونسل نےہڑتال کی کال دی لہذا 25 جولائی بروز سوموار کے آزاد کشمیر بھرکے وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے آزاد کشمیر میں ضلعی اور تحصیلوں کی سطح پر وکلاء احتجاجی مظاہرے جلسے اور جلوسوں کا انعقاد کریں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں