مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے2 کا تعلق مظفرآباد، 1 کا سدھنوتی اور 1 کا بھمبر سے ہے،4مریض صحت یاب ہوئے،188افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔آزادکشمیرمیں اب تک 420646 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں 43421افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی،42603افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،
کورونا وائرس کے26مریض زیر علاج ہیں۔792مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے140کا تعلق مظفرآباد،31کا جہلم ویلی،26کا نیلم، 144کاپونچھ،103کا باغ،13 کا حویلی،16کاتعلق سدھنوتی،182 کاتعلق میرپور،58کابھمبراور79کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے25مریضوں میں سے 23 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 2مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں