مظفرآباد (آئی اے اعوان) حکومت آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کو 30 کوروڑ روپے فراہم کر دیئے۔ الیکشن کمیشن کو مزید 60 کروڑ روپے درکار ہیں۔
آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی امید پیدا ہوگئی ہے وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ہدایت پر سیکرٹری مالیات نے 30 کروڑ روپے الیکشن کمیشن فراہم کر دئیے جبکہ آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق 31 اگست سے قبل بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے مزید 60 کروڑ روپے کی ضرورت ہے دیئے گئے آزاد کشمیر حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کے حوالے سے مشاورت بھی جاری ہے ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کروا کر اقتدار میں عام آدمی کی شراکت کو یقینی بنانے اور ترقیاتی عمل تیز ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کے دعوے کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اپنی حالیہ بجٹ تقریر میں بلدیاتی الیکشن کروانے کا اعلان کر کے آزاد خطہ میں حقیقی معنوں میں تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھنے کے عزم کا اعادہ تو کیا ہے لیکن الیکشن کمیشن کو مطلوبہ فنڈز کی فوری فراہمی کے بغیر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ناممکن دکھائی دیتا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں