سیکرٹری سٹیٹ مینجمنٹ کا مظفر آباد شہر بارشوں سے ہونے والے نقصان کا جائزہ

مظفرآباد (پی این آئی) آزادکشمیر کے سیکرٹری سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی محمد شاہد ایوب نے مظفراباد شہرمیں مون سون کی حالیہ بارشوں کے دوران ندی نالوں اور پانی کی قدرتی گزرگاہوں کو لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا ۔سیکرٹری ایس ڈی ایم اے محمد شاہد ایوب نے ڈائریکٹر ایس ڈی ایم اے نعمان شفیق کے ہمراہ مون سون بارشوں کے متوقع سپیل کے پیشِ نظردارالحکومت مظفرآباد کے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور نالہ جات کا معائنہ کیا۔

دوران معائنہ سیکرٹری نے مختلف محکمہ جات کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔اس کے علاوہ تمام ڈی ڈی ایم ایز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ بھی اپنے اضلاع میں ہنگامی اقدامات کو یقینی بنائیں اور متعلقہ اداراجات کو ہائی الرٹ پر رکھا جائے اور دوران مون سون تمام ایمرجنسی سٹاف کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے۔اس کے علاوہ تمام ڈپٹی کمشنر صاحبان کو نالہ جات میں تجاوزات کو ختم کرانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں