وادئ نیلم، خاتون زیادتی کیس، ملزم کو 19 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی

وادی نیلم (آئی اے اعوان) وادی نیلم میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کیس، تحصیل فوجداری عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔ ملزم صفدر زمان کو 19 سال قید اور 8 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

تحصیل فوجداری عدالت آٹھمقام نیلم نے وادی نیلم کے علاقہ نکدر کے رہائشی ملزم صفدر زمان کو ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کے مرتکب ہونے کی پاداش میں 19 سال قید اور 8 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے پولیس نے عدالتی فیصلے کی روشنی میں ملزم صفدر زمان کو گرفتار کرلیا ہے عوام علاقہ نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے فیصلوں سے معاشرے میں سنگین جرائم میں کمی اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close