آزادکشمیر، کسانوں اور محکمہ زراعت ولائیوسٹاک کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو کم کرنے کیلئے سموار میٹنگز کے انعقاد کا فیصلہ

مظفرآباد (پی این آئی) آزادکشمیر میں کسانوں اور محکمہ زراعت ولائیوسٹاک کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو کم کرنے اور زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے سموار میٹنگز کے انعقاد کا فیصلہ ۔

سیکرٹری زراعت، لائیو سٹاک وآبپاشی سردار جاوید ایوب نے نے محکمہ کا چارج سنبھالتے ہی محکمہ زراعت, لائیو سٹاک اور آبپاشی میں اصلاحات کا سلسلہ شروع کردیا ۔سموار میٹنگز کے ذریعے محکمہ زراعت کے آفیسران اور فیلڈ معاونین سموار کے روز گاؤں کی سطح پر کھلی کچہریوں لگا کر کسانوں کو توسیع خدمات بہم پہنچائیں گے مستقل سموار میٹنگز کے انعقاد سے محکمہ زراعت اور کسانوں کے درمیان پائی جانے والی خلیج کم ہوگی اور کسانوں کے مسائل کو موقع پر حل کرنے میں مدد ملے گی اور آزاد خطہ میں زرعی پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا سردار جاوید ایوب نے ہدایت کی کہ زراعت آفیسران اور فیلڈ معاونین، آئندہ ربیع اور خریف سیزن سے قبل اور دوران فارمر حضرات سے میٹنگز کر کے ان کی ضروریات کا احاطہ کریں اور محکمہ جس حد تک ہوسکے کسانوں کی ضروریات پوری کر پوری کرے ، ان کے مسائل کا جائزہ لیا جائے اور موقع پر مسائل کے حل کے لیے فارمر حضرات کو تجاویز دی جائیں۔ سبزیوں کی پیداوار اور پھلدار پودہ جات کی کاشت پر خصوصی توجہ دی جائے۔گاؤں کی سطح پر منعقدہ”سوموار میٹنگز“ کی روئیداد ماہانہ کی بنیاد پر نظامت اعلیٰ زراعت کو ارسال کی جائیں۔ نظامت اعلیٰ کی سطح پر ان رپورٹس اور روئیداد کا جائزہ لیتے ہوئے فیلڈ میں زرعی سرگرمیوں کی Monitoring & Evaluationکا مربوط نظام وضع کیا جائے۔ سیکرٹری زراعت لائیو سٹاک وآبپاشی سردار جاوید ایوب نے ہدایت کی کہ”سوموا ر میٹنگز“ کی کارگزاری کا خلاصہ ہر ماہ کی 10تاریخ تک سیکرٹریٹ کو ارسال کرنے کا بھی اہتمام کیا جائے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close