مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں نوری نآڑ کے قریب 6 بکروال اور 1500 کے قریب بھیڑ بکریاں برف میں پھنس گئیں سرگن کے مقام سے ایک بکروال کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ریسکیو 1122 ,پولیس اور علاقہ مکینوں پر مشتمل ریسکیو ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو صبح سویرے نوری ناڑ کی طرف روزانہ ہوں گی ۔
سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ذرائع کے مطابق آج سے شام مغرب کے وقت سرگن کے مقام سےایک بکروال نے ٹیلی فون کے زریعے اطلاع دی کی ان کے چھ ساتھی اور پندرہ سو سے زائد بھیڑ بکریاں نوری ناڑ ٹاپ کے قریب برف میں پھنس ہوئی ہیں سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے کنٹرول روم کو سرگن سے ایک بکروال کی کال موصول ہوتے ہی سیکرٹری ریلیف ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ و سول ڈیفنس کی ہدایت پر ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 نیلم یونٹ شاردہ، مقامی پولیس اور لوکل رضاکاروں پر مشتمل ایک ریسکیو ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو صبح سویرے سرگن سے اوپر نوری ٹاپ کی طرف پیدل ریسکیو کرنے جائے گی
یہ ٹریک مشکل اور دشوار گذار ہے جو 06 گھنٹے کی مسافت پر ہے . سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ضروری ادویات اور راشن کے علاوہ خشک میوہ جات لے کر جائیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں