مظفرآباد (آئی اے اعوان) وفاقی حکومت کی طرف سے آزاد کشمیر کے بجت پر کٹ نہ لگانے کی یقین دھانی, آزاد کشمیر حکومت نے بجٹ پیش نہ کرنے کافیصلہ واپس لے لیا آزادکشمیر کے وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے سوا کھرب سے زائد حجم کا بجٹ 25 جون کو آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پیش کرنے کا اعلان کر دیا
آزاد جموں وکشمیر ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر میں الیکٹرانک میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ عبدالماجد خان آزاد کشمیر میں رحمت اللعالمین اتھارٹی اور سکل یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا انکا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء احسن اقبال مفتاح اسماعیل اور قمرزمان کائرہ نے آزاد کے بجٹ پر کٹ نہ لگانے کی یقین دھانی کرائی ہے ۔اگر وفاقی حکومت بجٹ پر کٹ لگانے کا فیصلہ واپس نہ لیتی تو آزاد کشمیر حکومت کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں, مراعات, پنشنز کی ادائیگی اور ڈسپیرٹی الاونس کی ادائیگی ناممکن ہوگئی تھی انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ترقی اور معاشی خوشحالی کیلئے آئندہ بجٹ رقم مختص کی جائے گی وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پہلی بار رحمت اللعالمین اتھارٹی قائم کی جارہی جبکہ ہنر مند افراد کی تعلیم وتربیت کیلئے سکل یونیورسٹی کے قیام کیلئے بجٹ میں رقم مختص کی جارہی ہے انکا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کیلئے قانون سازی کرکے سیاحت اور ہائیڈرو پاور جنریشن کے شعبوں کی ترقی کیلئے ایک جامع پالیسی مرتب کرکے اس پر عملدرآمد کیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ عبدالماجد خان کا کہنا تھاآزادکشمیر حکومت ریاستی وسائل میں اضافے اور عوام کی فلاح وبہبود اور روز گار کی فراہمی کیلئے بجٹ میں فنڈز مختص کرے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں