مقبوضہ کشمیر میں طوفانی بارشیں، دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کر دیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) مقبوضہ کشمیر میں طوفانی بارشوں کے باعث دریائے جہلم میں طغیانی اور پانی کے بہاومیں غیر معمولی اضافہ ہوگیا دریا جہلم میں سیلابی ریلا سرینگر میں تباہی پھیلاتا ہوا بارہ مولہ اور اڑی کی طرف بڑھ رہا سیلابی ریلے میں وشنو نالے کا پانی شامل ہونے دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرناک حد سے بلند ہو گئی ہے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمبٹنے کیلئے الرٹ جاری کردیا۔

 

 

مقبوضہ کشمیر سے دریائے جہلم میں سیلابی ریلا سرینگر شہر سے گزرتا ہوا تیزی سے کنٹرول لائن چکوٹھی کی طرف بڑھ رہا ہے جو بارہ مولہ اور اڑی سے ہوتا ہوا آزاد کشمیر کے حدود میں داخل ہوگا۔ سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تمام متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اپنے اضلاع کی حدود میں شہریوں کو دریائے جہلم سے دور رکھنے کیلئے ریسیکو 1122 اور شہری دفاع کے رضاکاروں کے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمبٹنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ دریائے جہلم پر ہائیٍڈرو پاور پراجیکٹس کی انتظامیہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں