کوہالہ، فیصل آباد سے سیرکے لیے آنے والی گاڑی نالے میں جا گری،ایک جاں بحق، دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے، چار کی حالت تشویشناک

مظفرآباد (پی این آئی) فیصل آباد سے آزادکشمیر کی دلکش وادیوں سیروتفریح کیلئے آنےوالے خاندان کی گاڑی کوہالہ کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نالے کے کنارے جاگری کار حادثے میں ایک شخص جاں بحق دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے

پولیس اور علاقہ مکینوں نے زخمیوں کو ریسکیو کر کے ایمز ہسپتال مظفرآباد پہنچایا دیا گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق چار زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close