جنگلات کے تحفظ کے لیے بجٹ، آزاد کشمیر اسمبلی میںحزب اقتدار اور حزب اختلاف کے اراکین پر مشتمل 10 رکنی کمیٹی قائم ،وزیراعظم ا آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کا تحفظ جنگلات کے حوالے سے سخت اقدامات کا اعلان

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی نے سندھ اور پنجاب کی حکومتوں کو پانی کے بحران ماحولیاتی بگاڑ اور موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے خبردار کرتے آزادکشمیر حکومت کو جنگلات کے تحفظ کیلئے بجٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق نے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے اراکین پر مشتمل ایوان کی 10 رکنی کمیٹی قائم کردی جو ایک ماہ کے اندر تحفظ جنگلات سے متعلق مفصل رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی ۔وزیراعظم ا آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے تحفظ جنگلات کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے کا اعلان کردیا ۔

وادی نیلم سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے رکن اسمبلی میاں عبدالوحید نے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحریک التوا کے ذریعے وادی نیلم میں جنگلات کی بےدریغ کٹائی کی کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے ماحولیاتی بگاڑ اور موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی کی طرف ایوان کی توجہ مبذول کرائی تحریک التواء پر بحث کے دوران حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے اراکین اسمبلی نے آزادکشمیر کے جنگلات کی تجارتی مقاصد اور بالن کی ضروریات کے پیش نظر بے دریغ کٹائی اور جنگلات میں لگنے والی آگ کو ماحولیاتی بگاڑ اور موسمیاتی کی بڑی وجہ قرار دیا اراکین اسمبلی نے آزادکشمیر کے جنگلات اور قدرتی ماحول کے تحفظ کیلئے پنجاب اور سندھ کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ پانی کے بحران, سیلاب کی تباہ کاریوں اور موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنا چاہتی تو پھر تحفظ جنگلات کیلئے آزادکشمیر حکومت کو بجٹ فراہم کریں تحریک التوا پر بحث کو سمیٹتے ہوئے آزادکشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے ایوان کو سخت ترین اقدامات کرنے کی یقین دھانی کرائے تحریک التوا پر قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر, سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری یاسین سابق وزیراعظم حاجی یعقوب وزیر جنگلات اکمل سرگالہ سمیت حکومتی اور اپوزیشن کے اراکین اسمبلی نے آزادکشمیر میں سبز درختوں, سرکاری اور پرائیویٹ جنگلات کی کٹائی, جنگلات کے رقبہ پر قبضہ اور جنگلات کو آگ سے بچانے کیلئے قانون پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی تحریک پر سپیکر چوہدری انوار الحق نے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ممبران اسمبلی پرمشتمل ایوان کی 10 رکنی کمیٹی قائم کردی جو پنجاب اور سندھ کی حکومتوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے علاوہ آزادکشمیر کے جنگلات اور قدرتی ماحول کے تحفظ کے حوالے سے ایک ماہ کے اندر اپنی سفارشات ایوان میں پیش کرے گی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close