مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کے وزیر خزانہ عبد الماجد خان اور پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی سردار جاوید ایوب کے درمیان صلح ہوگئی۔پیر کے روز آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کو کھری کھری سنائیں ۔آستینیں چڑھا کر ایک دوسرے پر سے دست وگریباں ہونے کی کوشش کی اور شام کو آپس میں بغلگیر ہوگئے اس کو کہتے ہیں آزادکشمیر کی سیاست کا انوکھا انداز ۔
آزادکشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور سیاسی روداری تو تو مثالی ہے ہی لیکن اگر کہیں کوئی اگر کسی وجہ سے لڑائی جھگڑا اور تلخ کلامی ہوبھی جائے تو جلد ہی صلح بھی ہوجاتی ہے آج قانون ساز اسمبلی میں وزیر عبدالماجد اور پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سردار جاوید ایوب کے درمیان ہونے نوک جھونک اور تلخ کلامی چند ہی گھنٹوں کے اپنے انجام کو پہنچ گئی دونوں نے ایک دوسرے کو معاف کرنے کے ساتھ ساتھ گلے بھی لگایا پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی آزاد کشمیر کے راہنما شوکت جاوید میر، سابق پریس سیکرٹری راجہ وسیم نے اہم کردار کیا عبد الماجد خان اور سردار جاوید کے درمیان صلح کرانے میں اہم کردار ادا کیا ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں