مظفر آباد (پی این آئی) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی اور سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے 13 ویں آئینی ترمیم کو حکومت کی جانب سے ختم کیے جانے کے امکان سے متعلق قرارداد پڑھنے کے بجائے پھاڑ کر پھینک دی اور ایوان کی کارروائی سے احتجاجاً واک اوٹ کر دیا ۔آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ایجنڈے میں شامل اپنی قراداد پڑھنے کے بجائے احتجاجاً پھاڑ کر پھینک دی راجہ محمد فاروق حیدر خان قائد ایوان کی موجودگی میں اپنی قرارداد ایوان میں پیش کرنا چاہتے تھے
سپیکر چوہدری انوار الحق نے قائد حزب چوہدری لطیف اکبر کو مقبوضہ کشمیر میں نئی حلقہ بندیوں اور یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا سنائی جانے سے متعلق فیصلہ کے خلاف قرارداد پڑھنے کی اجازت دی اس دوران قائد ایوان سردار تنویر الیاس ایوان سے اٹھ کر باہر چلے گئے سپیکر اسمبلی بھی ایوان کی کاروائی پینل آف چیئرمین دیوان غلام محی الدین کے سپرد کرکے اپنے چیمبر میں چلے گئے چوہدری لطیف اکبر کی قرارداد پر رائے شماری کے بعد پینل آف چیئرمین دیوان غلام محی الدین نے راجہ محمد فاروق حیدر خان کو اپنی قرارداد پڑھنے کی دعوت دی جس پر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے جذبات میں آکر قرارداد پھاڑ دی اور کہا کہ آپ نے مجھے کیا سمجھ رکھا راجہ فاروق حیدر خان نے حزب اقتدار کے ایک رکن اسمبلی کو بھی جھاڑ پلا دی اور احتجاجاً ایوان سے واک اوٹ کر گئے ایوان کا ماحول تلخ ہونے پر پینل آف چیئرمین دیوان غلام محی الدین نے اجلاس کی کارروائی پندرہ منٹ کیلئے روک دی وقفہ کے وقفہ کے بعد اجلاس کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی توپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے اپنی قرارداد ایوان میں پیش کی جس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ آزادی پسند راہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے سنائی گئی عمر قید کی سزا کے فیصلہ کوعالمی عدالت انصاف میں چیلنج کیا جائے قانون ساز اسمبلی نے یاسین ملک کوقومی ہیرو قرار دینے دیتے ہوئے اوآئی سی کی طرف سے یاسین ملک کی رہائی کے مطالبہ کا خیر مقدم کیا قانون سازاسمبلی نے نے متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری دی قرارداد میں یاسین ملک کے خلاف بھارتی عدالت کے فیصلے کو انصاف انسانی حقوق اخلاقی و جمہوری قدروں کی توہین قرار دیا اجلاس کے دوران اورسیز کشمیریوں کی مشکلات کو دور کرنے کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی قاسم مجید کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کی منظوری دی گئی جس میں آزادکشمیر کی معیشت کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اورسیز کشمیریوں کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ائرپورٹ پر انکے لیے علیحدہ کاونٹر قائم کرنے کا مطالبہ کیاگیا قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں