مظفر آباد سینٹرل جیل میں قیدیوں نے بھوک ہڑتال کر دی، بیمار قیدیوں کو علاج معالجے کی سہولت کی عدم دستیابی کے خلاف شدید احتجاج

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد ریاست جموں وکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد کی سینٹرل جیل میں قیدیوں نے بیمار قیدیوں کو علاج معالجہ کی سہولت نہ دینے کے خلاف بھوک ہڑتال کردی۔ قیدیوں نےمطالبات پورے ہونے تک بھوک ہڑتال ختم کرنے سے انکار کر دیا ۔ مظفرآباد کوہالہ روڈ کے نزدیک راڑہ کے مقام پر تعمیر کی گئی سینٹرل جیل کے قیدیوں نے مبینہ طور پر جیل کے اندر بیمار قیدیوں کو علاج معالجے کی سہولتیں نہ دینے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کردی ہے

قید یوں کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ جیل میں انسانیت سوز سلوک کیا جا رہا ہے جیل انتظامیہ انھیں علاج معالجے کی سہولت فراہم نہیں کرتی مطالبات پورے ہونے تک جیل کے اندر بھوک ہڑتال جاری رہے گی قیدیوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم کے احکامات کے مطابق قیدیوں کو سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جیل سپرنٹنڈنٹ یاسرنے قیدیوں کے مطالبات غیر قانونی قرار دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ صحت کے حوالہ سے سہولیات دینا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد آج قیدیوں سے ملاقات کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close