مظفرآباد (پی این آئی) ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو ٹلی امجد علی مغل نے گرمی کی شدت میں اضافے اور ہیٹ ویو کے پیش نظر ضلع کوٹلی کی حدود میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اوقات کار صبح سات بجے سے گیارہ بجے تک مقرر کرنے کی منظوری دی ۔ڈپٹی کمشنر و ڈی ڈی ایم اے کوٹلی کے چیئرمین کی جانب سے جاری کیے گئے ایک حکم کے مطابق 17 مئی سے تاحکم ثانی سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کا سلسلہ صبح 7 بجے سے گیارہ بجے تک جاری رہے گا۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور محکمہ تعلیم سکولز کی جانب آزادکشمیر کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز و ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے چیئرمین صاحبان کو اپنے اپنے اضلاع کی حد تک ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں