نیلم سے مظفرآباد آنے والی مسافر کوچ نوسیری کے مقام پر بے قابو ہو کر الٹ گئی، 10 مسافر زخمی

مظفرآباد (پی این آئی) آزادکشمیر کی وادی نیلم سے مظفرآباد آنے والی مسافر کوچ نوسیر ی کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کرالٹ گئی کوچ میں سوار 10 مسافرزخمی ہوگئے ۔مسافرکوچ وادی نیلم کے علاقہ کیل سے مظفرآباد آرہی تھی کہ نوسیری کے مقام پر الٹ گئی کوچ میں سوارمسافروں نے کھڑکیوں سے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں

10 زخمیوں کو نصیرآباد پہٹکہ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی 6 زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفرآباد ریفر کیا گیا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا یاپھر فنی خرابی وجہ بنی پولیس نے وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close