جس معاہدے میں کشمیری شامل نہیں ہم اس پر عمل کرنے کے پابند نہیں ، جماعت اسلامی آزاد کشمیرنے شملہ معاہدہ مسترد کر دیا

مظفرآباد (پی این آئی) جماعت اسلامی آزادکشمیر نے شملہ معاہدہ کو مسترد کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ شملہ معاہدے سے باہر نکلے پاکستان بھارت کے درمیان جس معاہدے میں کشمیری شامل نہیں ہم اس پر عمل کرنے کے پابند نہیں ۔مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےجماعت اسلامی آزاد کشمیر کے قائمقام امیر شیخ عقیل الرحمان نے بھارت میں تجارتی منسٹر کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے حکومت پاکستان پرواضح کیا کہ جب تک بھارت مقبوضہ میں اٹھائے گئے پانچ اگست 2019 کے اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹتا بھارت کے ساتھ تجارت ختم کی جائے انکا کہنا تھا

مقبوضہ جموں کشمیر میں حد بندیون کی آر میں بھارت ریاست کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے کوشش کر رہاہے بھارت کے ایوانوں میں نمائندگی کے لئے انتخابی حد بندیاں مسلم اکثریتی ریاست کے تشخص کو تبدیل کرنے کی سازش ہے شیخ عقیل الرحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے سے یا پاکستان کے ایوانوں میں نمائندگی دینا کشمیر تنازعہ کو نقصان پہنچانے کی مترادف ہوگا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close