صدر آزاد کشمیر کی برطانیہ کی لوکل کونسل انتخابات میں کامیاب ہونے والے کشمیریوں اور پاکستانیوں کو مبارکباد

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برطانیہ میں حالیہ ہونے والے لوکل کونسل کے انتخابات میں بڑی تعداد میں کشمیریوں اور پاکستانیوں کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے لئے باعث مسرت و افتخار اور تقویت کا باعث ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں کشمیری اور پاکستانی لارڈ مئیرز، مئیرز اور کونسلرز منتخب ہوئے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے انتخابات میں بھی بڑی تعداد میں کشمیری، پاکستانی نژاد ممبران پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے جو کہ خوش آئند عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جب اپنے طالب علمی کے زمانے میں برطانیہ میں مقیم تھا تو میں اپنی کمیونٹی کے لوگوں پر زور دیا کرتا تھا کہ وہ برطانیہ کی ٹریڈ یونین،…

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close