مظفرآباد (پی این آئی) وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے عید کے دوسرے روز دارالحکومت مظفرآباد مصروف دن گزارا ۔سردار تنویر الیاس دربار سائیں سخی سہیلی سرکار کی تعمیر، شاہ سلطان پل اور محکمہ لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی کے زیرتعمیر منصوبوں کی تعمیر کا جائزہ بھی لیا۔
وزیر اعظم سردار تنویر الیاس اپنی کابینہ کے وزراء کے ہمراہ اچانک دربار سائیں سخی سہیلی سرکار پر پہنچ گئے دربار پر پھول کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی ۔وزیر نے دربار سائیں سخی سہیلی سرکار کی تعمیر میں کا جائزہ لیا دربار کی تعمیر کی سے متعلق بریفنگ لی وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے دربار کی تعمیر کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی وزیراعظم نے واضح کیا کام کی رفتار اور معیار میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔وزیراعظم نے کہا کہ حضرت سائیں سخی سہیلی سرکار کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وہ رشد و ہدایت کا منبع تھے۔ وزیر اعظم کو شاہ سلطان پل اور شہر کے نواح میں محکمہ لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی کے زیر تعمیر منصوبوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے منصوبوں تعمیر مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں