مظفرآباد (آئی اے اعوان) عید الفطر کے دوسرے روز آزادکشمیر کی جہلم ویلی میں گڑھی دوپٹہ کومی کوٹ روڈ پر جیپ کھائی میں گرنے سے ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو خواتین اور ایک بچہ زخمی ہوگیا ۔
مظفرآباد سے عید کے دوسرے روز اپنے پیاروں کے ساتھ آبائی علاقے بھنہ جھنڈگراں میں عید منانے کیلئے جانے والے راجہ سرشار خان انکی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد گڑھی دوپٹہ کومی کوٹ روڈ پر المناک حادثہ کا شکار ہوگئے ۔ گہری کھائی میں کرنے والی پیجارو جیپ مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔المناک حادثہ میں راجہ سرشار انکی اہلیہ اور ڈرائور بابو موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہوئے جن میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔۔علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت موقعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے حادثہ کا شکار ہونے والے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری اور بہترین علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں