مقبوضہ کشمیر میں محاصرے، لاک ڈاؤن کے ایک ہزار دن مکمل، مظفرآباد کے آزادی چوک میں دھرنا اور احتجاج

مظفرآباد (آئی اے اعوان) مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 سے جاری بھارتی فوج کے محاصرے، لاک ڈاؤن اور کشمیریوں کے قتل عام کے ایک ہزار دن مکمل ہونے کے خلاف مظفرآباد کے آزادی چوک میں کشمیریوں نے احتجاجی دھرنا دیا اور احتجاج ریلی نکالی مظاہرین کا عالمی برادری سے بھارتی ہٹ دھرمی اور انسانی سوز مظالم کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام 28 رمضان المبارک کو شدید گرمی کے باوجود آزادی چوک مظفرآباد میں احتجاجی دھرنا دیا

مظاہرین نے آزادی چوک سے گھڑی پن چوک تک احتجاجی ریلی نکال کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا مظاہرین کا کہنا ہے کہ احتجاج ریلی اوردھرنے کا مقصداقوام متحدہ اور مہذب اقوام کے ضمیر کو جھنجوڑ کرکشمیریوں کو آزادی اور حق خودارادیت دلانے سے متعلق انکی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا ہے ۔بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 سےمقبوضہ کشمیر لاک ڈاؤن, کرفیو اور انسانی حقوق کی پامالیوں کاسلسلہ ایک ہراز دن جاری ہےلیکن کشمیریوں کے جذبہ آزادی میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی بلکہ بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں ۔

آزادی چوک مظفرآباد میں دیئے گئے احتجاجی دھرنے کے شرکاء نے واضح کیا کہ بھارت چاہے جتنے مظالم ڈھائے کشمیری اپنی آزادی اور حق خودارادیت کے حق سے دستبردار نہیں ہوں مظاہرین نے اقوام متحدہ, او آئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کے بجائے بھارتی جارحیت بند کرائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close