میڈیا کے جدید دور میں محکمہ اطلاعات کا کر دار نہایت اہم ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر کا محکمہ اطلاعات کی بریفنگ کے بعد خطاب

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ میڈیا کے جدید دور میں محکمہ اطلاعات کا کر دار نہایت اہم ہے۔ میڈیا رائے عامہ بنانے میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔ حکومت تنقید برائے اصلاح کاخیر مقدم کرتی ہے لیکن افواہیں پھیلانا منفی صحافت ہے جس کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔

وزارتوں کے ساتھ منسلک پبلک ریلیشن آفیسر ز کو محکمہ اطلاعات کے میزانیہ پر منتقل کریں گے، میڈیا کے تمام ٹولز کو انکی اہمیت کے مطابق بروئے کار لایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز جموں وکشمیر ہاؤس میں محکمہ اطلاعات کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاداور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے وزیر اعظم کو محکمہ کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر حکومت چوہدری اکبر ابراہیم،ممبران اسمبلی جاوید بٹ، رفیق نیئر، پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی و دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ محکمہ اطلاعات چونکہ ایک اہم محکمہ ہے اس لیے اسکے بجٹ اور دیگر ضروریات کے حوالہ سے ایک ہفتہ بعد ایک اور تفصیلی بریفنگ کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ محکمہ کی ضروریات کا جائزہ لے کر اسے وسائل فراہم کیے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے جدیدچیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے جامعہ پالیسی بنانی ہوگی۔اخبارات کی سرکولیشن کی مانیٹرنگ کے نظام کو مزید موثر کریں گے۔

جدید میڈیا کے آنے کے باوجود ریڈیو کی اپنی اہمیت ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ ریڈیو کے ٹول پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل آرکائیو کا شعبہ بہت ضروری ہے۔ الیکٹرانک آرکائیوبناکرآڈیو ویڈیو کا ریکارڈ محفوظ بنایا جائے۔ محکمہ اطلاعات عوام تک پیغام پہنچانے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرے تاکہ عوامی مفاد کے پیغامات عام آدمی تک پہنچ سکیں۔ جھوٹی خبروں کی روک تھام کے اقدامات کیے جائیں تاکہ ان سے معاشرے میں خرابی نہ پھیلے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close