مظفرآباد(پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان سے چیف سیکرٹری شکیل قادرخان نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں چیف سیکرٹری نے وزیر اعظم کو حکومتی و ا نتظامی امور کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے تعمیر و ترقی کے جاریہ اور آمدہ منصو بہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی، اس موقع پر وزیر اعظم نے چیف سیکرٹری کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بیورو کریسی جو پہلے بھی بہتر انداز میں کام کر رہی ہے تا ہم اس کی استعداد کار کومزید بہتر کرنے کے لیئے اقدامات کیے جائیں.
جس پر چیف سیکرٹری نے وزیر اعظم کو بتایا کہ بیورو کریسی کی اہلیت کو بہتر بنانے کے لیے ورکشاپس اور ٹریننگز کا ہوم ورک مکمل کیا جا چکا ہے،وزیر اعظم نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ اعلان کردہ نوے روزہ روڈ میپ کا ہدف مکمل کرنے کے لیئے تمام محکمہ جات کو متعلقہ منصوبہ جات کی فزیبلٹی کی تیاری کا ٹاسک دیا جائے،جبکہ آئندہ بجٹ کی تیاری کے حوالے سے بھی متعلقہ محکمہ جات مل بیٹھ کر تیاری کریں اور بجٹ کے علاوہ وفاقی حکومت کے اعلان کردہ فنڈز کے حوالے سے بھی ورکنگ مکمل کی جائے،وزیر اعظم نے آزاد جموں و کشمیر پولیس کے بین الصوبائی تبادلہ جات کے حوالے سے بھی چیف سیکر ٹری کو ہدایت کی،اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی بھی موجود تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں