رمضان المبارک میں گراں فروشی، غیر معیاری اشیاء خوردونوش، وزیراعظم معائنہ کمیشن راجہ منصور خان نےاقدامات کے لیے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کر دیں

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان نے ماہ رمضان المبارک میں گراں فروشی، ناقص و غیر معیاری اشیاء خوردونوش، صفائی ستھرائی، بھکاریوں سے عوام کو نجات دلانے، من مانے کرایوں کی وصولی کے خلاف اقدامات اور موثر حفاظتی انتظامات کے لیے جملہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کردیں۔ اس سلسلہ میں کمیشن نے تینوں ڈویڑن کے کمشنرز صاحبان کو بھی اقدامات کیے جانے کے لیے تحریر کیا گیا ہے

کہ تمام ضلعی اور تحصیل صدر مقام اورچھوٹے قصبوں میں جہاں ممکن ہو سستے رمضان بازار کا انتظامیہ کے تعاون سے اہتمام کیا جائے جہاں عوام کو معیاری اور سستی اشیاءضروریہ سستے داموں مل سکیں پرائس اینڈ کوالٹی کنٹرول کمیٹیوں کو مزید موثر اور فعال بنانے کے اقدامات عمل میں لائے جائیں نیز اشیاء خوردونوش کے معیاراور قیمتوں کو تحت ضابطہ رکھنے کے اقدامات عمل میں لائے جائیں پیشہ وربھکاریوں کی آزاد کشمیرکے شہروں، قصبوں اور دیہات میں آمدورفت پرپابندی عائد کی جائی۔عید کے پر مسرت موقع پرپبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں پرحکومت کی جانب سے مقرر کردہ کرایہ نامہ جات پر عمل درآمد کویقینی بنایاجائے۔رمضان المبارک میں تمام شہروں اور قصبات کی صفائی کا خاص اہتمام کیا جائے بالخصوص مساجدکے گردونواح کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close