ڈائریکٹر جنرل اطلاعات آزاد کشمیر راجہ اظہر اقبال کی قیادت میں محکمہ اطلاعات کے افسران کا پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد (پی آئی ڈی) ڈائریکٹر جنرل اطلاعات آزاد کشمیر راجہ اظہر اقبال کی قیادت میں محکمہ اطلاعات کے افسران کے وفد کا پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ۔ڈائریکٹر نیوز عارف محمود اور اینکر پرسن راشد یعقوب اور دیگر افسران نے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال اور انکے ہمراہ آفیسران کاخیر مقدم کیا۔ اس موقع پر پی ٹی وی کے ہیڈ آف کرنٹ افیئرز آفتاب احمد نے انہیں بریفنگ دی۔

ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے افسران کے ہمراہ پی ٹی وی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر نیوز عارف محمود نے انہیں اس موقع پر بریفنگ دی۔وفد میں ڈائریکٹر اطلاعات امجد حسین منہاس، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد بشیر مرزا، افسران اطلاعات شوکت علی ملک، راجہ سہیل خان، خواجہ عمران الحق، مقصود احمد میر، قراۃ العین شبیر، راجہ علاو الدین منہاس، عدنان مختار، ناصر محمود، خواجہ حنیف، راجہ عبدالباسط اور ساجد نذیر شامل تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں