آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات، وزیر اعظم آزاد کشمیرسے الیکشن کمیشن کے ارکان کی ملاقات، بلدیاتی انتخابات کے امور پر بات چیت

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے سینئر رکن راجہ محمد فاروق نیاز اور رکن الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کے حوالہ سے ملاقات کی۔ وزیراعظم آزادکشمیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں، الیکشن کمیشن کی عمارت کے منصوبہ پر عملدرآمد، تنظیم نو کے تحت زیر تجویز آسامیوں کی تخلیق، لوکل گورنمنٹ ایکٹ1990اور الیکشن ایکٹ2020میں مجووزہ ترامیم کے فوری نفاذ کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔

ملاقات میں بلدیاتی الیکشن کے لیے فنڈز کی فراہمی،الیکشن کمیشن کی تنظیم نو کے لیے دوبارہ تحریک کی گئی اور بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کی پراگریس کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعظم آزادکشمیر کو انتخابات کے سلسلہ میں فنڈز فراہمی کے طریقہ کار اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مہیا کردہ فنڈز فراہمی کے طریقہ کار کلیتاً مماثلت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن آزادجموں وکشمیر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنے فرائض کی آئینی حیثیت میں مماثلت رکھتے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے الیکشن کمیشن کو یقین دلایا کہ آمدہ بلدیاتی انتخابات کیلئے مطلوبہ فنڈز بروقت فراہم کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ1990اور الیکشن ایکٹ2020میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ ترامیم کو کابینہ اجلاس میں زیرغور لایا جائے گا۔

حکومت آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی ضروریات کے مطابق فنڈز و دیگر سہولیات فراہم کریگی تاکہ 30سالہ جمود کو توڑ کو اقتدار کو نچلی سطح تک منتقل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق بلدیاتی الیکشن کروا کر گراس روٹ لیول تک اقتدار کو منتقل کریں گے تاکہ آزادخطہ میں تعمیر وترقی کو عمل تیز تر ہو۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close