مظفرآباد (پی آئی ڈی) ترجمان سیکرٹریٹ اطلاعات کی جانب سے جاری کر دہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں محکمہ اطلاعات میں آفیسران اطلاعات کی آسامیوں کے لیے جو تحریری امتحانات لیے گئے تھے ان کے نتائج ابھی مرتب نہیں کیے گئے۔ اس حوالہ سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی میرٹ لسٹ جعلی ہے۔
نتائج مرتب ہونے کے بعد باضابطہ میرٹ لسٹ آویزاں کی جائیگی۔ امید واران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اس حوالہ سے سوشل میڈیا کی خبروں پر یقین نہ کریں اور ایسی خبروں کی تصدیق کے لیے سیکرٹریٹ اطلاعات سے رجوع کریں۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں