اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں تاریخ ساز آل پارٹیز کشمیر ریلی۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے ڈی چوک تک نکالی گئی۔ کشمیر ریلی میں عوامی سمندر امنڈ آیا ہزاروں کشمیری اپنے ہاتھوں میں کشمیری جھنڈے اٹھائے کشمیر ریلی میں شامل ہوئے۔ کشمیر ریلی میں صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی، اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر، سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر، فاروق رحمانی، صدر پیپلز پارٹی چوہدری محمد یاسین، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم سردار عتیق خان، صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، سابق صدر سردار یعقوب خان،
صدر جے کے پیپلز پارٹی سردار حسن ابراہیم، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد، صدر مسلم کانفرنس مرزا شفیق جرال، عبدالرشید ترابی مولانا سعیدیوسف اور مولانا امتیاز صدیقی سمیت دیگر سیاسی قائدین بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمو چوہدری نے 30جنوری کو آزادی کے بیس کیمپ کے سیاسی قائدین کی ایک آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں بلائی تھی۔ جس میں مسئلہ کشمیر کو اندرون اور بیرون ملک جارہانہ انداز میں اٹھانے کے لیے اہم فیصلہ جات کیے گئے تھے۔ اس آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کے فیصلوں کی روشنی میں پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں ایک بڑی کشمیر ریلی منعقد کی گئی۔
اس سلسلے میں ریلی میں شرکت کے لیے آزاد کشمیر بھر سے قافلے اسلام آباد نیشنل پریس کلب پہنچے۔ کشمیر ریلی میں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع سے خواتین کی بہت بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ مظفرآباد میرپور پونچھ کوٹلی بھمبر نیلم جہلم ویلی دھیر کوٹ راولاکوٹ پلندری عباس پور باغ حویلی کھڑی شریف ڈڈیال چکسواری کھوئی رٹہ ہجیرہ سمیت آزاد کشمیر کے دیگر شہروں سے عوام نے قافلوں کی شکل میں کشمیر ریلی میں شرکت کی۔ کشمیر ریلی میں آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے علاوہ وکلاء ٹریڈ یونینز سول سوسائٹی کے تمام مکتبِ فکر کے لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ کشمیر ریلی کے دوران تمام شرکاء کے ہاتھوں میں صرف آزاد کشمیر کے جھنڈے تھے۔ کشمیر ریلی کے دوران شرکا نے کشمیر کی آزادی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ہے حق ہمارا آزادی ہم چھین کے لیں گے آزادی گو مودی گو کشمیر کی آزادی کی جنگ بیرسٹر سلطان کے سنگ تیری جان میری جان پاکستان پاکستان کشمیر ریلی کے دوران نیشنل پریس کلب سے ڈی چوک تک ہر طرف انسانی ہجوم نظر آتا تھا۔ کشمیر ریلی کے دوران انٹرنیشنل میڈیا نیشنل میڈیا اور ریاستی میڈیا کے نمائندگان بڑی تعداد میں میڈیا کوریج کے لیے موجود تھے۔ کشمیر ریلی کو پوری دنیا میں اوورسیز کمیونٹی نے سوشل میڈیا کے ذریعے لائیو دیکھا۔ کرونا وائرس کے بعد کشمیر ریلی کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کیلئے سب سے بڑا ایونٹ تھا۔ جس نے کشمیر کاز کو ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر اجاگر کر دیا۔
آل پارٹیز کشمیر ریلی سے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری فاروق رحمانی وزیراعظم وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر صدر پیپلز پارٹی چوہدری محمد یاسین چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر سابق وزیراعظم سردار عتیق خان صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سابق صدر سردار یعقوب خان صدر جے کے پیپلز پارٹی سردار حسن ابراہیم امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد مرزا شفیق جرال عبدالرشید ترابی مولانا سعید مولانا امتیاز صدیقی نے ریلی سے خطاب کیا۔ تمام قائدین نے کامیاب ریلی پر صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مبارک دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم مستقبل میں بھی صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
تمام قائدین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے مظالم کی پر زور مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے مظالم کا نوٹس لیں۔ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آئندہ بھی جب کشمیر کاز کے لیے کال دیں گے تو ہم لبیک کہیں گے صدر ریاست کشمیر ریلی کے بعد اس کا فالو اپ بھی دیں۔ کشمیریوں نے سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھ کر کشمیر ریلی میں شرکت کر کے دنیا کو پیغام دے دیا ہے کہ کشمیر کشمیر کاز پر ایک پلیٹ فارم پر کھڑے ہیں۔ ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے پانچ اگست 2019 کے تمام اقدامات اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مسترد کرتے ہیں۔ ہم اس ریلی کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کرتے ہوئے انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کا حل چاہتے ہیں
کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آج کی کامیاب اور تاریخ ساز ریلی پر آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کے قائدین اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں آج دارلحکومت اسلام آباد میں کشمیر ریلی میں ہزاروں کشمیریوں نے ہر جوش شرکت کر کے دنیا کو واضح اور دو ٹوک پیغام دے دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر تمام کشمیری قائدین تمام مکتبہ فکر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔ آل پارٹیز کشمیر کانفرنس میں کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا یہ سلسلہ اب رکے گا نہیں۔ بلکہ آگے بڑھے گا۔ کشمیر ریلی کے بعد مظفرآباد میں مارچ کے تیسرے ہفتے میں ریلی نکالی جائے گی جس کا حتمی اعلان بعد کیا جائے گا۔ بین الاقوامی سطح پر کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور انداز میں اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اگلے مرحلے میں لندن نیویارک برسلز پیرس سمیت دیگر یورپی ممالک میں کشمیر ایشو کے حق میں مظاہرے کیے جائیں گے۔ ہم کشمیر ریلی کے پلیٹ فارم سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھی یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم ان کی تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کشمیریوں کا خون ایک دن رنگ لائے گا۔ کرونا وائرس کے بعد مسئلہ کشمیر پر جو جمود طاری تھا وہ جمود آج کی کامیاب اور تاریخ ساز ریلی نے توڑ دیا ریاست آزاد جموں وکشمیر آزادی کا بیس کیمپ ہے اسے ہم حقیقی معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنائیں گے کشمیر ریلی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں