شہباز شریف وزیراعظم اور پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب۔۔ آصف علی زرداری نے سوال پر دلچسپ ردِ عمل دیدیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری نے شہبازشریف اور پرویزالٰہی کے شیروانی سلوانے کے سوال پر وکٹری کا نشان بنا دیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی شوق نہیں ،لیکن کیا کریں، اگر ان کے ہاتھ ملک چھوڑدیا تو مزید نقصان ہو جائےگا۔ انہوں نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کی اور ایک سوال پر ’’ شہبازشریف اور پرویزالہٰی شیروانی سلوا لیں؟‘‘ کے جواب میں سابق صدر آصف علی زرداری نے وکٹری کا نشان بنا کر جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی شوق نہیں، لیکن کیا کریں، اگران کے ہاتھ ملک چھوڑدیا تو مزید نقصان ہو جائےگا۔ یاد رہے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے رابطے مزید تیز کردیے ہیں، جس کے تحت سابق صدر آصف زرداری نے آج مصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی، ملاقات میں پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کی حمایت، لانگ مارچ اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے جماعت اسلامی سے مدد مانگی۔ آصف زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت داخلی و خارجی محاذ پر مکمل ناکام ہوچکی ہے، عوام مہنگائی کی پریشانی میں مبتلا ہے، ملک وقوم کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے ساتھ دیں، آپ کے پاس ووٹ مانگنے آیا ہوں، جماعت اسلامی کے ایک ووٹ کی بڑی اہمیت ہے، عدم اعتماد کے فوری بعد نئی حکومت انتخابی اصلاحات کرے گی۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

ہمیں اس پر اعتراض ہے۔ پہلے دن سے ہی ہمارا مئوقف ہے کہ ای وی ایم سے انتخابات بہت بڑی دھاندلی ہوگی۔ تمام تجاویز پر مجلس شوری اور عاملہ سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات پر اپنے تبصرے میں کہا کہ یہ مجلس دیکھیں ان کے چہرے دیکھیں یہ عمران خان کو ہٹا کر اپنی اولاد اور مال کا سوچیں گے یا قوم کا؟ انہوں نے کہا کہ سارے ڈاکو پاکستان کو لوٹ کا مال سمجھتے ہیں ان تمام کو جیلوں میں ہونا چاہئے نہ کہ ان کو یہ اجازت دی جائے کہ وہ ملک کیخلاف سازشیں کرتے پھریں۔

close