اسلام آباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات،قانون،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی نے کہا ہے کہ میڈیا تحریک آزادی میں برسر پیکار مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام کی آواز بنے۔میڈیا کی ترقی اور اظہار رائے کی آزادی کسی بھی ریاست کی ترقی کیلیے اہمیت کی حامل ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق متوسط طبقے کی خوشحالی کیلیے کام کر رہے ہیں۔
میگا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ریاست کی ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔میڈیا مسئلہ کشمیر کو فوکس کرے مقبوضہ کشمیر کے عوام ہماری خصوصی توجہ چاہتے ہیں۔وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کا فوکس ترقیاتی منصوبوں میں اضافے اور عام آدمی کی بہتری پر ہے جس کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ایڈہاک ایکٹ کا خاتمہ ہماری حکومت کا اہم کارنامہ ہے جس سے ریاست کے نوجوانوں میں اپنے مستقبل کے حوالے سے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے۔ایسے منصوبے جن پر کام رکا ہوا تھا انہیں دوبارہ شروع کر رہے ہیں صحت اور تعلیم پر فوکس ہے سیاحت کی ترقی ترجیح ہے۔میڈیا کے ساتھ گاہے بگاہے انٹرکشن رہے گا۔وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں کشمیری اخبارات کے چیف ایڈیٹرز، ایڈیٹرز اور سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوے کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال اور پریس سیکرٹری سردار حبیب خان بھی موجود تھے۔اے کے این ایس کے صدر اور کشمیر ایکسپریس کے چیف ایڈیٹر سردار زاہد تبسم،چیف ایڈیٹر جموں و کشمیر عامر محبوب،چیف ایڈیٹر صدائے چنار امجد چوہدری،چیف ایڈیٹر کشمیر لنک سید اکرم شاہ،چیف ایڈیٹر صدائے وقت نقاش عباسی،چیف ایڈیٹر پارلیمینٹ ٹائمز جاوید چوہدری،چیف ایڈیٹر کنٹری نیوز سردار حمید،چیف ایڈیٹر سٹیٹ ویوز شہزاد خان،چیف ایڈیٹر پونچھ ٹائمز زاہد بشیر،چیف ایڈیٹر رہبر سجاد شاہ،چیف ایڈیٹر جنت نظیر اعجاز خان،چیف ایڈیٹر نیل فیری نثار کیانی،چیف ایڈیٹر کشیر اطہر وانی،یڈیٹر اوصاف بشارت عباسی،گروپ ایڈیٹر جموں و کشمیر راجہ کفیل،ایڈیٹر جموں و کشمیر شہزاد راٹھور،ایڈیٹر کشمیر ایکسپریس محترمہ شمیم اشرف،ایڈیٹر کشمیر ٹائمز عابد عباسی،ایڈیٹر صدائے چنار اعجاز عباسی،ایڈیٹر سٹیٹ ویوز خالد گردیزی،چیف ایگزیکٹو جے کے نیوز مرتضی درانی،جوائنٹ ایڈیٹر کشمیر پوسٹ راجہ بشیر عثمانی،جنرل سیکرٹری نیشنل پریس کلب خلیل احمد راجہ،صدر ربجا سردار شوکت محمود،جنرل سیکرٹری کے جے ایف سردار عقیل انجم،سینئر صحافیوں راجہ خاور نواز سمیت سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔
وزیر اطلاعات نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم عمران خان آزادکشمیر کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ان کے اعلان کردہ 500 ارب کے ترقیاتی پیکج سے ریاست میں میگا پراجیکٹس کی راہ ہموار ہوگی جس سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی سربراہی میں قائم تحریک انصاف کی حکومت ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود کیلیے پوری طرح سے سرگرم ہے مانسہرہ مظفرآباد موٹروے،لوہار گلی ٹنل،لیپہ ٹنل،کہوڑی کامسر ٹنل،1989 کے مہاجرین کی آباد کاری،ایرا کے منصوبوں کی تکمیل کیلیے فنڈز کی فراہمی جن میں زیادہ تر سکولوں کی تعمیر شامل ہے،کشمیر ڈویلپمینٹ پیکج،ایل او سی پیکج ایسے منصوبے ہیں جن پر پیشرفت سے ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کا ماٹو عام آدمی کی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے ذریعے لوگوں کیلیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں وزیراعظم نے لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کیلیے وزیراعظم ہاوس کو کارڈیک ہسپتال کیلیے وقف کرنے کا اعلان کیا جبکہ کوٹلی کو بگ سٹی کا درجہ دیا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے مثبت تنقید سے رہنمائی ملتی ہے اور لوگوں کے مسائل کی نشاندہی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا مسئلہ کشمیر پر فوکس کرے یہ انتہائی اہم معاملہ ہے اور بیس کیمپ کی حکومت اس سلسلے میں اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں