آزادکشمیر، گزشتہ عام انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے21 پی پی پی رہنماؤں کو تادیبی کمیٹی نے بحال کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) آزادکشمیرکے عام انتخابات 2021ء میں پارٹی امیدواروں کی مخالفت اورڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے21 پی پی پی رہنمائوں کو تادیبی کمیٹی نے بحال کر دیا، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر تادیبی کمیٹی کااہم اجلاس ممبرسی ای سی چودھری پرویز اشرف کی رہائشگاہ پر منعقدہوا۔

سابق صدر و وزیراعظم آزادکشمیر سردارمحمدیعقوب خان کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں سابق مشیرآزاد حکومت چودھری ریاض، سیکرٹری جنرل فیصل راٹھور، چودھری پرویز اشرف، ممبراسمبلی میاں عبدالوحید،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید عزادار کاظمی نے شوکاز نوٹسز کے حوالے سے سماعت کرتے ہوئے انہیں بحال کرنے کااعلان کیاہے۔ بحال ہونے والوں میں سردارعابد حسین عابد، سردار آصف اعظم، سردار اجمل، نوشین ایڈووکیٹ ،رئیس سرور، سردار اکی، اسلم گجر، عمر ساگر، سید ذوالفقار ایڈووکیٹ، سید اعجاز شاہ ایڈووکیٹ،عارف پناگوی، ڈاکٹر امجدرشید ، محمدزمان جنگی شامل ہیں جبکہ مبشراعجاز، سیدشہزادکاظمی، محمدعلی راٹھور، فرحت کاظمی، سردارآبشارت کفایت، نصیرعباسی اور نثارعباسی کی ٹیلی فون پر معروضات سننے کے بعدان کے شو کاز نوٹسز واپس لے لئے ہیں اورپیپلزپارٹی کی ترویج، بھٹو ازم کے پرچار اور پارٹی کے لئے بدستور فعال ومتحرک کرداراداکرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close