پولیس کے چاک و چوبند دستے کی وزیر اعظم آزاد کشمیر کو سلامی

نیلم (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادکشمیر سردارعبدالقیوم نیازی کاآٹھ مقام ضلعی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزراء حکومت دیوان علی خان چغتائی، چوہدری رشید، پارلیمانی سیکرٹری پیرمظہر سعید شاہ و دیگر بھی ہمراہ تھے۔

گارڈ آف آنر کی تقریب پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہاؤس اٹھ مقام میں منعقد کی گئی۔کمشنر مظفرآباد ڈویڑن مسعودالرحمن، ڈی آئی جی مظفرآباد، ڈپٹی کمشنر نیلم اور ایس پی ساجد عمران سیکورٹی کی نگرانی کرتے رہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close